the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
ویسے تو موت کا ایک دن معین ہے مگر اپنی غذا کا خیال نہ رکھنا آپ کو جان لیوا حد تک بیمار کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ بات کینیڈا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ میک ماسٹر یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق ناقص غذا جسم کے اندر ورم بڑھنے کا باعث بنتی ہے جو مختلف جان لیوا امراض کا باعث بنتی ہے، جن میں فالج اور ہارٹ اٹیک قابل ذکر ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ چینی اور چربی سے بھرپور غذائیں معدے کے بیکٹریا کا توازن بگاڑ دیتی ہیں جس کے نتیجے میں انتڑیوں کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ ایسا ہونے پر انتڑیوں سے ایسے بیکٹریا خارج ہوتے ہیں جو امراض کے خلاف جسمانی دفاعی نظام کو کمزور کرکے خلیات کی عمر تیزی سے بڑھا دیتے ہیں جبکہ موت کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ تحقیق کے دوران چوہوں پر کیے گئے تجربات کیے گئے جن سے معلوم ہوا



کہ غذا کس حد تک جسم میں تباہی کا باعث بنتی ہے۔

تحقیق کے مطابق جسم میں ورم بڑھنے سے ذیابیطس، کینسر، امراض قلب اور دیگر امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔ دہی، کیلے اور بلیو بیریز وغیرہ معدے کے بیکٹریا کے لیے فائدہ مند غذائیں ہیں جس کی وجہ ان میں وٹامنز، منرلز، پوٹاشیم اور میگنیشم کی مقدار کی موجودگی ہے۔ اس کے مقابلے میں چینی سے بھرپور غذا ہیضے، گیس اور کھچاﺅ کا باعث بنتی ہے۔ تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ ناقص غذا سے ہونے والے انفیکشن ڈیمینشیا اور خون کی شریانوں میں مسائل کا باعث بھی بنتی ہے۔ تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ ناقص غذائی عادات کے نتیجے میں خواتین کے مقابلے میں مردوں میں فالج، دل کے امراض یا ذیابیطس کے نتیجے میں اموات کی شرح زیادہ ہوتی ہے اور ان میں بھی نوجوانوں کی اکثریت ہے جو جنک فوڈ کے شیدائی ہوتے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.